وزیراعظم

وزیراعظم کی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ،اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔وزیراعظم نے خودکش دھماکے میں شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ،اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں