آصف زرداری

آصف زرداری کیخلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت نو جون تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفر نس کی سماعت نو جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی ۔

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، بیرسٹر شیراز راجپر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی ۔عدالت نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التو ہونے کے باعث سماعت بنا مزید کارروائی کے ملتوی کر دی ۔مزید کارروائی 9جون کو ہوگی ۔آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں