دعا زہرہ

عدالت نے دعا زہرہ کے میڈیکل کی درخواست مسترد کردی

لاہور(گلف آن لائن ) لاہور کی مقامی عدالت نے کراچی کی دعا زہرہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے دعا زہرہ کا اپنے والد اور کزن کیخلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔دعا زہرہ کے میڈیکل کیلئے درخواست کراچی کے تفتیشی افسر نے مجسٹریٹ کے روبرو دائر کی ، مجسٹریٹ نے قرار دیا کہ دعا زہرہ کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے، دعا زہرہ کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہے، تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے دعا زہرہ کا والد کیخلاف کارروائی کیلئے دائر استغاثہ عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بار بار کیس کی آواز دینے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں