وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور

سال2014 میں عازمین حج کیلئے جو بلڈنگ 1200 ریال پر لی گئی وہ اس سال 700 ریال پربک کی گئی ہے‘ مفتی عبدالشکور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ کامیاب مذکرات ہوچکے ہیں اور اللہ سے پر امید ہوں کہ حج اخراجات میں خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا کہ سال2014 میں عازمین حج کے لیے جو بلڈنگ 1200 ریال پر لی گئی وہ اس سال 700 ریال پربک کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں