ایشیا کپ

ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہوا تو بنگلادیش پہلی چوائس ہوگا، صدر بی سی بی نظم الحسن

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ کے حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے کہاہے کہ ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہوا تو بنگلادیش پہلی چوائس ہو گا۔ایک بیان میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ سری لنکا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سری لنکا بورڈ بھی ان حالات میں اچھی پوزیشن میں نہیں۔

نظم الحسن نے کہا کہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق پوچھنے کا یہ مناسب وقت نہیں، وقت کے ساتھ صورتحال واضح ہو جائے گی۔خیال رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے سری لنکا میں شیڈولڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں