اپنی مرضی کے لیڈر کا انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے، شگفتہ اعجاز

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ اپنی مرضی کے لیڈر کا شفاف الیکشن کے ذریعے انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے۔شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر لانگ مارچ کیلئے نکلنے والی خواتین، بچوں، اور بوڑھوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جو کچھ بھی اس ملک میں ہوا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوا ہے، جس طرح سے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا وہ قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں، کیا ہم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں رہ رہے ہیں، جہاں ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلئے یہ سب روکیں کیونکہ عوام اپنا حق استعمال کررہی ہے اور انہیں یہ حق استعمال کرنے سے نہ روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر قوم کا حق ہے کہ وہ باقاعدہ انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کا لیڈر چنے، ہم بھی یہی حق مانگ ررہے ہیں تو ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔شگفتہ اعجاز نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہاس کا مطلب تو پھر یہ ہوا کہ کل کو کوئی بھی مجرم اس ملک میں دندناتا پھرے گا اور عوام کے لیے خطرہ ہوگا لیکن اسے پکڑا نہیں جائیگا، ذرا اس بارے میں سوچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں