لاہور ہائی کورٹ نے سیف سٹی چالان غیرقانونی قرار دیدیا

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سیف سٹی چالان غیرقانونی قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہر میں سیف سٹی چالان کے حوالے فیصلہ سنادیا، عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کی خلاف تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں، جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے، شہریوں کو شکایت تھی کہ لاہور میں ایک گاڑی کے سیکڑوں چالان کییجاتے ہیں، اور اس نظام کے تحت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اور جرمانہ ہوجاتا ہے، جن کے درجنوں چالان ہوگئے ہیں اور جرمانے ادا نہیں کیے گئے آئے روز ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں