کرارا جواب

کم عمر لڑکی کے رول ملنے پر تنقید ،صباء قمر کا فیصل قریشی کو کرارا جواب

کراچی(گلف آن لائن) ڈراموں میں کم عمر لڑکی کیلیڈنگ کردار ملنے پر معروف اداکار فیصل قریشی کی جانب سے صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اداکارہ کا جواب سامنے آگیا ہے۔حال ہی میں فیصل قریشی نے ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کے نئے ڈرامے فراڈ کے آن ائیر ہوتے ہی اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں بغیر نام لیے اداکارہ کو کم عمر لڑکی کے کردار ملنے پر تنقید کی تھی تاہم اب اداکارہ نے بھی فیصل قریشی کو اس کا جواب دے دیا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ بھئی اگر یہ ڈرامے میں 24کی ہے تو مجھے بھی27کا بنائو۔اب ایک انٹرویو میں اس پر جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ میں فیصل قریشی جی کی بہت عزت کرتی ہوں، وہ ایک شاندار اداکار ہیں، میں ان کا احترام کرتی ہوں، یہ ان کی رائے ہے جسے میں بہت خوش اسلوبی سے لیتی ہوں، لیکن میں کیا کروں فیصل، مجھے یہ کردار ابھی تک مل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں