وزیراعظم

وزیراعظم کاسوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کاحکم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی درخواست پر وزیر اعظم کی فوری کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کیپتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھانے میں دن بھر مصروف رہی ،خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے ۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں