ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن چلی گئی ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا،خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ملتان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی، سیریز پاکستان نے 3 صفر سے اپنے نام کی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 120 رنز اور تیسرے میچ میں 53 رنز سے شکست دی تھی۔