میرکل کا ماضی میں اے ایف ڈی سے متعلق انتخابی بیان، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

برلن (گلف آن لائن)وفاقی جرمن عدالت انصاف نے دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی کے حوالے سے ایک سیاسی بیان سے متعلق مقدمے میں اپنا فیصلہ سابق جرمن چانسلر میرکل کے خلاف سنادیا، میڈیارپورٹس کے مطاق یہ مقدمہ متبادل برائے جرمنی نامی پارٹی نے دائر کیا تھا، جو اسلام اور تارکین وطن کی آمد کی مخالف ہے۔

2020 میں مشرقی صوبے تھیورنگیا میں ریاستی انتخابات کے حوالے سے تب چانسلر میرکل نے نے کہا تھا کہ یہ بات ناقابل معافی تھی کہ تھیورنگیا میں ریاستی وزیر اعلی اے ایف ڈی کے ووٹوں کی مدد سے اقتدار میں آئے تھے۔ تب میرکل نے اسے جمہوریت کے لیے برا دن بھی کہا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اس بیان سے اے ایف ڈی کے صحت مند سیاسی مقابلے کے حق کی نفی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں