وولودیمیر زیلنسکی

یورپی رہنمائوں کا دورہ یوکرین کے لیے ایک تاریخی دن ہے،صدر وولودیمیر زیلنسکی

کیف(گلف آن لائن)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے چار اعلی یورپی سیاست دانوں کے کیف کے دورے کو اپنے ملک کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی اور رومانیہ کے صدر کلاس یوہانس کیف پہنچے تھے۔

ان یورپی رہنماں نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب یوکرین نے ایک بار پھر جنوب اور مشرق میں روس کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے درخواست کی۔ زیلنسکی نے اہم یورپی رہنماں کے دورے کے بعد شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یوکرین آزادی کے بعد کبھی بھی یورپی یونین کے اتنے قریب نہیں آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر شولس اور فرانسیسی صدر ماکروں نے یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں