لاہور ہائیکورٹ

لارجر بنچ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر28 جون کو سماعت کریگا

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی دائر انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت کیلئے ریگولر کاز لسٹ جاری کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر 28 جون کو سماعت کرے گا۔

پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں