نواب شاہ(گلف آن لائن)وزیر اعظم شہبازشریف نے ہفتہ کوپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے ان کی والدہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے زرداری ہائوس شہید بے نظیرآبادپہنچے۔وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود تھے۔
زرداری ہائوس پہنچنے پر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، شازیہ مری، آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،مرتضی وہاب اور حاجی علی حسن زرداری نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔وزیر اعظم اور ان کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔