وزیر اطلاعات

کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ،وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا جس سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دفتر خارجہ اور سفارت خانوں میں افغانستان سے موصول ہونے والی ویزا درخواست کو کنٹری آف اوریجن کی بجائے موجودہ نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی بنیاد پر پراسیس کیا جائیگا،ویزا کیلئے درکار دستاویزات میں درخواست کنندہ کی فوٹو، پاسپورٹ، ٹرانسپورٹ کمپنی کی رجسٹریشن، ایمپلائمنٹ لیٹرز شامل ہوں گے ، توسیع کی صورت میں انٹری ویزا پیج اضافی درکار ہوگا،ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز اور ہیلپرز کے ویزا کے لئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی سفارش پر مبنی لیٹر اور ایس ای سی پی کی رجسٹریشن سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کہاکہ پولیو ٹیم میں دو کانسٹیبل اور پولیو ٹیم کا ایک ورکر شہید ہوئے جس کی کابینہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس واقعہ کی رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے افغان انٹرمنسٹیریل کوآرڈینیشن سیل کے ذریعے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نادرا، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور دفتر خارجہ کے ویزا رجیم کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں دفتر خارجہ اور سفارت خانوں میں افغانستان سے موصول ہونے والی ویزا درخواست کو کنٹری آف اوریجن کی بجائے موجودہ نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی بنیاد پر پراسیس کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ پاکستان کے تمام سفارت خانے اس پالیسی کی منظوری کے بعد کنٹری آف اوریجن کی بجائے موجودہ نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی بنیاد پر ویزا درخواست پراسیس کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کیلئے ورک ویزا کیٹیگری میں سب کیٹیگری شامل کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس کیٹیگری میں ڈرائیور، ٹرانسپورٹ اور ہیلپرز کو آن لائن ویزا سسٹم کے اندر متعارف کرانے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 48 گھنٹوں کے اندر چھ ماہ کی مدت پر مبنی ملٹی پل انٹری ویزا جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر چھ ماہ کی مدت میں ایک سال تک کی توسیع کرنی ہے تو اس کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ویزا کے لئے درکار دستاویزات میں درخواست کنندہ کی فوٹو، پاسپورٹ، ٹرانسپورٹ کمپنی کی رجسٹریشن، ایمپلائمنٹ لیٹرز شامل ہوں گے جبکہ توسیع کی صورت میں انٹری ویزا پیج اضافی درکار ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز اور ہیلپرز کے ویزا کے لئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی سفارش پر مبنی لیٹر اور ایس ای سی پی کی رجسٹریشن سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز اور ہیلپرز کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کے لیٹر آف ریکومنڈیشن اور ایس ای سی پی کی رجسٹریشن سے استثنیٰ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کاروبار میں آسانی پیدا کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ نادرا کو فوری طور پر آن لائن سسٹم کے اندر تبدیلی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے کاروباری آسانیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دی، افغانستان سے طبی بنیادوں پر آنے والے مریضوں کو ویزا میں نرمی کی تجویز بھی شامل ہے۔سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ 2013ء سے 2018ء تک سرحدوں پر انٹگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا گیا تھا، 2015ء میں انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ایئر پورٹس اور بارڈرز پر بھی قائم کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کیلئے صرف کچھ ویزا کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے جن میں ٹرانسپورٹرز، ہیلپرز اور ڈرائیورز شامل ہیں،اس سے پہلے ویزا پالیسی میں جب بھی نرمی کی گئی تو نادرا کو شامل نہیں کیا گیا، اس مرتبہ پہلی مرتبہ نادرا کو اس نظام میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ کاروباری آسانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کاوش کی گئی ہے، اس پر مکمل میکنزم موجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اے پی پی کے ملازمین کی پے اسکیل ریگولرائزیشن کا مسئلہ بہت پرانا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ مسئلہ خالی اے پی پی کا نہیں ہے بلکہ تمام کارپوریشنز کیلئے ہے،اس پر حکومت کی پالیسی کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزی رنے کہاکہ اے پی پی ملازمین کے الائونسز کے مسئلہ پر سیکرٹری اطلاعات ،سیکرٹری خزانہ کے پاس موجود ہیں، سیکرٹری اطلاعات احتجاجی ملازمین کے پاس جائیں گی اور اعلان بھی کریں گی۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ اے پی پی ملازمین کے ڈی پی سی کی منظوری دے دی ہے، اس پر فوری طور پر عمل درآمد کروایا جائے گا، اے پی پی میں پلاٹس کے کوٹہ سسٹم پر بھی پالیسی کے مطابق فیصلہ ہوگا، اے پی پی ملازمین کے ڈسپیریٹی الائونسز کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، سیکریٹری اطلاعات وزارت خزانہ میں ہیں، جیسے ہی نوٹیفیکیشن ہوگا وہ احتجاجی ملازمین کے پاس جا کر اعلان کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں