مسرت جمشید چیمہ

شہباز شریف نے واقعی عوام کو اپنے کپڑے بیچنے پر مجبور کر دیاہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ ایسوسی ایشن ملک میں اپنی مرضی کا نظام چاہتی ہے جس کا پاکستان ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا ،چوروں کا ٹولہ اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے معیشت اور قومی اداروںکو کھوکھلا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دنیا میںشاید ہی کہیںایسا ہوتا ہوگا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث باپ اور بیٹے نے بڑے بڑے حکومتی عہدے سنبھال رکھے ہوں ، جن پر فرد جرم عائد ہونی ہے وہ پولیس کے پروٹوکول میں پیشیاں بھگتے ہیں ،کیا تفتیش کرنے والے افسران ان کی تاب لا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ کرپٹ ٹولہ پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اگر قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت کو نہ سمجھا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تو کہتے تھے کہ میں اپنے کپڑے بیچ کر عوام کی ضرورتیں پوری کروں گا لیکن عوام پرآج حقیقت آشکار ہوئی ہے کہ وہ یہ کہہ رہے تھے کہ لوگ اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے اپنے کپڑے بیچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں