پوٹن

نیٹواتحاد یوکرین کی جنگ کو اپنی بالادستی کے لیے استعمال کر رہا ہے،پوٹن

ماسکو ( گلف آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نیٹو کو سویڈن اور فن لینڈ میں فوجی تعینات کرنے سے خبردار کیا ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو روس ایک مخصوص انداز میں ردعمل ظاہر کرے گا۔ تاہم اس کے علاوہ روس کو ان دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ایک بار پھر نیٹو پر سامراجی عزائم رکھنے کا الزام عائد کیا ۔ پوٹن کے مطابق یہ اتحاد یوکرین کی جنگ کو اپنی بالادستی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کا رکن بننے کی درخواست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں