ہمایوں اختر خان

معاشرے کے پسے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے’ ہمایوں اخترخان

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے قوم کو عیدالاضحی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے اوردین اسلام غریب لوگوں کو خوشی کے تہواروں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے،معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے اور ہمارا خلاقی،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، شہدائے قوم کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ہم عید کے موقع پر شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں-انہوں نے کہاکہ ہمیں عید کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں