ثنا ء اللہ

عمران صرف ایک ہی چیز میں اچھا ہے جومخالفین پر جھوٹے الزامات لگانا ہے، ثنا ء اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان صرف ایک چیز کے لیے اچھے ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور انہیں غداری سے جوڑ رہے ہیں۔جاری ہونے والے ایک بیان میں ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی نے سب سے پہلے اپنی حکومت کو ”اسلامی ٹچ”دے کر اپنی خراب طرز حکمرانی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن یہ سب رائیگاں گیا کیونکہ ان کی حکومت حقیقی طور پر پر کوئی ٹھوس کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے سیاسی مخالفین پر طعنہ زنی کر رہے ہیں اور انہیں غداری سے جوڑ رہے ہیں تاکہ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا کوئی انہیں جوابدہ نہ ٹھہرا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک )جیسے میگا پراجیکٹس پر لوگوں کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ عمران نیازی اپنے ذاتی مفادات کے سوا کچھ نہیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران کی حکومت کے گزشتہ چار سالوں نے ثابت کیا کہ عمران نیازی نہ ایماندار ہیں اور نہ ہی قابل اعتمادہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سابق خاتون اول دونوں نے ملک خصوصا ًپنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بے مثال کرپشن کی۔ گزشتہ چار سالوں میں اپوزیشن کے خلاف لوٹ مار کے نعرے لگانے والے عمران نیازی کسی سیاسی مخالف پر ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے۔

وزیر نے کہا کہ عمران نیازی اور بشریٰ بی بی اپنے ساتھ تمام خیراتی رقوم ، ہیرے کے زیورات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں لے گئے۔انہوں نے کہا کہ ا نہیں دوسروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے باضابطہ طور پرعوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ دھونس، دھاندلی اور ہر جائز و ناجائز حربے اور طریقے آزمانے کے باوجود عمران نیازی اپنے مخالفین پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران نیازی سے بخوبی واقف ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو غدار قرار دیتے ہوئے خفیہ طور پر امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے چار سال تک اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران نیازی نے کیا اور اب انکار کرکے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں