وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت پاکستان بھر میں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قومی ادارہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام ڈریپ اس سلسلے میں ملکر کام کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبای بیماریوں کی نگرانی شروع کر دی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات، سرجری کے آلات کو بھی یقینی بنارہے ہیں،حاملہ خواتین کی دیکھ بھال اور محفوظ زچگی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارھے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیلیوری کٹس کے ساتھ نوزائیدہ بچوں کی خاص ضروریات کے پیش نظر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ علاج معالجہ کی جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرنے والی اشیا ء فراہم۔کی جارہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے 11 اضلاع میں مچھر و کیڑے مار بیڈ نیٹ مفت تقسیم کی جائیں گی،بلوچستان میں ملیریا کی وباء سے نمٹنے کے لیے سپرے کیڑے مار ادویات کیتھیلے فراہم کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں ملیریا کے 100 فیصد مریضوں کو مفت علاج اور تشخیص کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ، خیبر پختونخواہ کے 2 اضلاع میں مچھروں سے بچاؤ کی جالیاں مفت تقسیم کی جائیںگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ضم شدہ علاقوں فاٹاسمیت کے پی کے میں ملیریا کی روک تھام کیلئے صوبائی پروگرام کو سپرے اور کیڑے مار ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں ،ضم شدہ علاقوں فاٹاسمیت کے پی کے میں ملیریا کے 100 فیصد مریضوں کو مفت علاج اور تشخیص کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کے پی کے اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت اورزچگی کی سہولیات یقینی بنانے کے لئے ہیلتھ کٹس اور مڈ وائفز اور متعلقہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں ،سندھ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے مربوط اقدامات کیے ہیں جو قابل تعریف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں