سری لنکا

سری لنکاکے خراب حالات کی وجہ سے ایشیا ء کپ کومتحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی(گلف آن لائن)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ سری لنکاکے خراب حالات کی وجہ سے ایشیا ء کپ 2022 کومتحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں ۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا ء کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم ایشیا ء کپ شیڈول کیمطابق سری لنکا میں کرانیکی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں