چینی وزارت خارجہ

چین کسی بھی طاقت کو “تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے “حفاظتی چھتری” فراہم کرنے کی اجازت نہیں

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امور تائیوان میں امریکی مداخلت کے حوالے سے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا تائیوان ہے اور یہ امریکہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کا موقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ڈی پی پی حکام کی “امریکہ پر انحصار کرتے ہوئے علیحدگی حاصل کرنے” کی کوشش ہے ۔ اگر امریکہ واقعی آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے اور ایک چین کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے ‘تائیوان کی علیحدگی پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین کسی بھی طاقت کو کسی بھی بہانے سے “تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے “حفاظتی چھتری” فراہم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

وانگ وین بن نے کہا کہ حال ہی میں، بہت سے ممالک کے سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف کی آواز بلند کرتے ہوئے چین کی وحدت کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے اپنے عزم اور ارادے پر قائم ہے اور “تائیوان کی علیحدگی ” کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں