سیاسی طور پر تو ہم کہیں گے اچھا ہے ملبہ حکومت پر گرے لیکن سیاسی فائدہ نہیں ملک کو دیکھ رہے ہیں’ اسد عمر

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ پنجاب میں حکومت بناتے ہی اسمبلی تحلیل کر دیں ،پنجاب میں حکومت بنانے کے بعدبھی صورتحال دیکھی جاسکتی ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی ہمارے اتحادی ہیں ان سے بھی مشاورت ہو رہی ہے شہبازشریف استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو ضرور دیں ،جب شہباز شریف استعفیٰ دیں تو انہیں پنجاب اور خیبر پختوانخواہ مں پی ٹی آئی سے لڑنا پڑے گا۔

اسدعمر نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد میں رہ گئی صوبوں میں توان کے پاس اختیار نہیں ،شہباز شریف کیا صرف اسلام آباد میں بیٹھیں گے؟ وہ بھی الیکشن چاہیں گے ،سیاسی طور پر تو ہم کہیں گے کہ اچھا ہے انہیں چلنے دیں ملبہ ان پر گرے لیکن ہم سیاسی فائدہ نہیں دیکھ رہے ملک کیلئے شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہمارا ساتھ دے رہا ہے ہمیں کوئی جلدی نہیں ، وقت ہمارے ساتھ ہے لیکن ہم پاکستان کیلئے جلد شفاف الیکشن چاہتے ہیں ہم صرف الیکشن نہیں صاف اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں ،آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا اس کے باوجود روپے کی قدر گر رہی ہے ہم تو ملک کیلئے کہہ رہے ہیں کہ شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں