اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے لئے میٹرک کی تعلیم مفت

اسلام آباد (گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان ، ضم شدہ اضلا ع اور بلوچستان بھر کے عوام کو میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کررہی ہے ،وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے یونیورسٹی کے متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اس پیغام کواِن تینوں علاقوں تک پہنچادیں تاکہ اِن علاقوں میں علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمندیونیورسٹی کی اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم کا کہنا ہے کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر شہری کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی جیلوں میں مقید افراد ¾ معذور افراد ¾ خواجہ سراءاور شہدا کے بچےکو بھی مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔ وائس چانسلر کی خواہش ہے کہ ایک بھی نوجوان محض مالی وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ جائے، اس مقصد کے لئے غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت اور وظائف بھی دئیے جاتے ہیں۔داخلہ فیس میں رعایت حاصل کرنے والی اسکیم سے کم آمدنی والے لیکن ایسے ذہین طلباءو طالبات سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے جو محض داخلہ فیس ادا کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث تعلیم ترک کردینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ان منصوبوں پر عملدرآمد پاکستان کے چاروں صوبوں ¾ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں موجودعلاقائی دفاتر کے ذریعے کیا جارہا ہے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی معیار مقرر کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کی قائم علاقائی کمیٹیاں طلبہ کی ضروریات کا جائزہ لیں گے اور فیس میں رعایت کی شرح کا تعین کرکے سفارشات پیش کریں گے۔سکالرشپس کی یہ اسکیمیں یقینی طور پر ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریںگی۔سمسٹرخزاں 2022ءکے داخلے جاری ہیں ، گلگت بلتستان ، قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے لوگوں ، جیلوں میں مقید افراد ، معذور افراد ¾ خواجہ سراءاور شہدا کے بچوں کے علاوہ غریب اور مستحق طلباءو طالبات کو ان سہولیات سے استفادہ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے جلد از جلد رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں