شوکت ترین

تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں، شوکت ترین

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دوست ممالک سے ڈالر لینے کا دعوی کیا، مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک کی پیشکش کے بارے میں ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوجاتا تھا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی، یہ تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں۔ شوکت ترین نے کہا ہے کہ یہ سب کو بیوقوف بناسکتے ہیں مگر مارکیٹ کو نہیں، مفتاح اسماعیل نے 17 بلین کے کرنٹ اکانٹ خسارے کا کہا جبکہ ن لیگ نے 20 بلین کا کرنٹ اکانٹ خسارہ چھوڑا، مفتاح اسماعیل بتائیں 17 بلین بڑا ہے یا 19 بلین؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں