لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ سے قتل کے دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں مسترد

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں مسترد کردی،پولیس نے ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزمان کے ساتھی احاطہ عدالت میں پولیس سے الجھتے رہے ،ساتھی ملزمان کو فرار کروانے کی ناکام کوشش کرواتے رہے،پولیس کی بھاری نفری نے دونوں ملزمان کو کنٹرول روم منتقل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے ملزم ارسلان اور الطاف کی درخواست پر سماعت کی،ملزمان کے خلاف تھانہ قصور پولیس نے درج کررکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں