شیریں مزاری

پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی حکومت ہوگی، شیریں مزاری

اسلام آ باد (گلف آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی حکومت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جن لوگوں نے بیان حلفی دینا تھا اس میں تاخیر ہوئی، ڈی سی اسلام آباد کاپیز لائے تھے باقی کی کاپیز نہ پہنچ سکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانچ لوگ جو شامل تھے ان سب کے کاغذات مل جائیں، کل ہمیں دوبارا آنا ہے کل پتا لگے گا کہ اصل کہانی کیا ہے، اسمبلی میں واپس آنے کا موڈ نہیں پنجاب اسمبلی میں دوبارہ ووٹنگ کی گنتی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے رانا ثنااللہ کو سوچنا چاہئے، حمزہ شہباز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف پیٹیشن ہوگی، عوام کھڑی ہوگئی ہے جو مرضی یہ کر لیں انکے دن ختم ہونے والے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں