بابر اعوان

بارش کے باعث سندھ میں الیکشن ملتوی کیا گیا جو افسوس ناک عمل ہے، بابر اعوان

لاہور (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بارش کے باعث سندھ میں الیکشن ملتوی کیا گیا جو افسوس ناک عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث سندھ میں الیکشن ملتوی کیا گیا جو افسوس ناک عمل ہے، لوگوں نے ووٹ ڈالنے کا ذہن بنا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مگر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چونکہ بارش ہوسکتی ہے اس لیے الیکشن ملتوی کیا جاتا ہے، کل کوئی گیم تبدیل نہیں ہورہی، کل پنجاب میں ہماری حکومت بن جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایات پر لاہور آیا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں