شوکت ترین

پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے، شوکت ترین

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے، اثاثوں کی فروخت کیلئے تمام ریگولیٹری چیک کو نظراندار کیا گیا ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ اثاثوں کی فروخت کے کابینہ کمیٹی فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، تحقیقاتی ایجنسیاں ان اثاثوں کی فروخت کی تحقیقات کرسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشتعال انگیز اقدام ہے، منافع بخش اداروں کے حصص کی قیمتیں کم ہیں تو ہم کیوں فروخت کررہے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں