مولانا فضل الرحمان

عدالتی مارشل لاؤں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالتی مارشل لاؤں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سے سپریم کورٹ نے جمہوریت کاعدالتی قتل کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں