مسرت جمشید چیمہ

جعلی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے روکے گئے منصوبے دوبارہ شروع کرینگے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ہمارے دور کے جتنے بھی عوامی فلاح کے منصوبے ختم کئے تھے انہیں دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ،وزیر انتشار کان کھول کر سن لو اب شریفوںاورزرداریوںکے غنڈہ راج کا دور گزرگیا ہے بلکہ اب عوام کے راج کا دور دورہ ہوگا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے عمران خان کے بغض میں پنجاب میں جاری عوامی فلا ح و بہبود کے درجنوں منصوبے روک دئیے تھے لیکن ان شا اللہ اتحادی حکومت ان تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے لئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اب عمران خان کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوام کے راج کا دور دورہ ہوگا ،لٹیروں نے عوام کے راج پر دوبارہ شب خون مارا تو عوام پہلے سے بڑھ کر رد عمل دیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ اتحادی ابھی تک صدمے سے باہر نہیں نکل سکے اور دھمکیاں دے رہے ہیں ، جب یہ صدمے سے باہر آئیں گے تو ان کے حواس بحال ہو جائیں گے او راپنی سیاسی حیثیت کا علم ہونے پر انہیں چین اور سکون مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں