اسد عمر

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری ،یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر اسد عمر نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ ان کی ہاتھوں کھڑا کیا گیا ناانصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے،عوام کی طاقت انکے ظلم کے نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں