راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھ دی ۔ اجلا س کے دور ان راجہ پرویز اشرف نے بتایاکہ استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کئے گئے، علی محمد خان (NAـ22)، فصل محمد خان (NAـ24)، شوکت علی (NAـ31) کے استعفے منظور کرلئے ، فخر زمان خان (NAـ45)، فرخ حبیب (NAـ108)، اعجاز احمد شاہ(NAـ118)، کے استعفے منظور ہوئے۔

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ جمیل احمد خان (NAـ237)، محمد اکرم چیمہ (NAـ239)، عبدل شکور شاد (NAـ246) کے استعفے منظور کئے گئے، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست), شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں