علی امین گنڈاپور

قومی اسمبلی کی صرف 11 نشستوں پر ضمنی انتخاب نہیں ہوسکتے، علی امین گنڈاپور

لاہور (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی صرف گیارہ نشستوں پر ضمنی انتخاب نہیں ہوسکتے، تحریک انصاف کے تمام مستعفی ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استعفی قبول کرکے میری خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کروائے جائیں، میں فضل الرحمان کو ہرا کر قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل لاہور آنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث نہیں اسکے، آج انکی آمد کا امکان ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ شجاعت حسین کے پارٹی سے نکالے جانے پر کوئی بات نہیں کر سکتا، یہ شجاعت حسین اور ق لیگ کا اندرونی معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں