اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان

ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن خود وقت پر نہیں آئی، سبطین خان

لاہور (گلف آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن خود وقت پر نہیں آئی۔

اسپیکر سبطین خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آخر تک الیکشن میں حصہ لیا اور مطمئن ہوکر گئے، اگر وہ عدالت میں گئے ہیں تو انھوں نے ثابت کرنا ہے کہاں دھندلی ہوئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن خود وقت پر نہیں آئی جبکہ وہ خود کو مجبور سمجھتے ہیں۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ فوٹیجز موجود ہیں ایم پی اے نے بھاگ کر الیکشن کا ریکارڈ قبضہ میں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں