ایمن خان

ایمن خان کا ٹی وی اسکرین پر واپسی کا عندیہ

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ایمن خان نے ٹیلی ویڑن اسکرین پر واپس آنے کا عندیہ دے دیا۔ایمن خان نے چائلڈ اسٹار کے طور پر شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا اور بہت جلد سامعین کی محبت اور پذیرائی حاصل کی۔انہوں نے چائلڈ اسٹار سے لے کر اہم کردار ادا کرنے تک سخت محنت کی اور ترقی کی لیکن اداکار منیب بٹ سے شادی کے بعد وہ اداکاری کی دْنیا سے دور ہو گئی تھیں۔

حال ہی میں ایمن خان کو اپنی بیٹی امل کے ساتھ کراچی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں دیکھا گیا، ایمن خان نے ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ٹیلی ویڑن اسکرین پر واپسی کا اشارہ دیا۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکاری میں واپس آئیں گی؟ جس پر ایمن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں تھوڑا اور وقت لوں گی کیونکہ میری بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میں اسے اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی۔ایمن خان نے کہا کہ میں نے بہت کام کیا ہے اور اب مجھے شوبز سے بریک لیتے ہوئے 4 سال ہو گئے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو میں اداکاری میں واپس آؤں گی۔ایمن خان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مداح ٹیلی ویڑن اسکرین پر میری واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں