لاپتا افراد کیسز

لاپتا افراد کیسز،اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کیسز میں اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل سعادت یار خان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت اس سے پہلے گمشدہ شہریوں کے اہل خانہ کی کفالت کا حکم دے چکی ہے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لاپتا شہری سرکاری ملازم ہے۔

ضروریات ہر شہری کی ایک جیسی ہیں، آئینی حقوق مساوی ہیں۔وکیل نے عدلت کو بتایا کہ درخواست گزار کے شوہر دینی مدرسے کے ملازم تھے۔سرکاری اہل کاروں نے فروری میں گلشن اقبال سے اغوا کیا۔ جبری گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ بازیابی تک کفالت کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔عدالت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 24 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں