شیخ رشید احمد

مولانافضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔انہوںنے کہاکہ 3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فی صد کم ہو گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب 38 فی صد مہنگائی بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ فارن ریزرو کم ہوں گے تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں