کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے جویلین تھرو کے ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم براہ راست فائنل کھیلیں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)کامن ویلتھ گیمز 2022 کے جویلین تھرو کے ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم براہ راست فائنل کھیلیں گے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ برمنگھم منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو کے کوالیفائرز ختم کردئیے ہیں۔ خیال رہے کہ جویلین تھرو کے کوالیفائرز 5 اگست کو شیڈول تھے، تاہم اب ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو جویلین تھرو کا فائنل کھیلیں گے۔

ایونٹ کے منتظمین نے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی اطلاع بھی دے دی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے پاکستان کے لیے میڈل لانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، تاہم وہ اس ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں