بابر اعظم

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ،بابر اعظم بدستور پہلے نمبر ، سوریا کمار 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے

دبئی(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سوریا کمار 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔اس سے قبل چار اگست کو جاری ہونے والی رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔فہرست میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ میلان (انگلینڈ) پانچویں، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں، بھارت کے شری لاس 6 درجہ ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آئے جبکہ فخر زمان بدستور 47ویں نمبر پر رہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہازلووڈ 792 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزی شمس دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے اور آسٹریلیا کے ہی ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا 12واں، شاداب خان کا 15واں، حارث رؤف تیسویں، عماد وسیم 49ویں، محمد نواز 61ویں، محمد وسیم 69ویں اور فہیم اشرف 98ویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر ٹاپ ٹوینٹی میں کوئی پاکستانی آل راؤنڈر جگہ نہ بنا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں