ایشیا کپ

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے شکیب الحسن کو بنگلادیشی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

ڈھاکہ (گلف آن لائن)رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے شکیب الحسن کو بنگلادیشی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔گزشتہ دنوں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر وہ بنگلادیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو جوئے کا کاروبار چلانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کریں۔اس کے بعد شکیب الحسن نے بیٹنگ کمپنی سے اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا جس پر بنگلادیشی بورڈ نے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

بنگلادیشی بورڈ نے 27 اگست سے یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔بیٹر صابر رحمان اور وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔بنگلادیشی اسکواڈ کپتان شکیب الحسن، انعام الحق، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، مصدق حسین، محمود اللّٰہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شبیر رحمان، مہدی حسن مرزا، عبادت حسین، پرویز حسین، نور الحسن سوہان اور تسکین احمد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں