وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،کئی وزراء کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی وزراء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر کئی وزراء نے احتجاج کیا ، وزرا نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزراء نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں