مہنگائی

مہنگائی کی شرح 3.35فیصد اضافے سے 42.31 فیصد کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

لاہور(گلف آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میںمہنگائی کی شرح 3.35فیصد اضافے سے 42.31 فیصد کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 میں کمی ہوئی اور15 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چکن، ٹماٹر، آلو، پیاز، خشک دودھ، انڈے، دال مونگ شامل ہیں۔ جب کہ بجلی، پٹرول ، سگریٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں گھی، لہسن، دال مسور، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے جبکہ چینی، ایل پی جی، ڈیزل اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں