شان

اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی نقل کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ‘ شان

لاہور(گلف آن لائن)فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی ثقافت کی نقل کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، فلم ، ٹی وی اور اسٹیج ایسا موثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ باقی نہیں بچے گا ۔ ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ میں کسی طور پر بھی بھارتی ثقافت کے حق میں نہیں اوربھارتی فلموں اور ڈراموں کا مواد دکھانے پر پابندی کے فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو جس طرح درست سمت دکھانے کی ضرورت ہے اس پر کام نہیں کیا جارہا اور ایسا نہ ہو کہ کہیںدیر ہو جائے ۔

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے اور حکومت کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کہتا ہوں کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی ثقافت کی نقل کر کے کبھی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور والدین کو اس تناظر میں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں