شاداب خان

بابراعظم کرکٹ کی دنیا کے رونالڈو اور میسی ہیں، شاداب خان

روٹر ڈیم(گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ہالینڈ میں ایجیکس فٹ بال کلب کا دورہ کرتے ہوئے اپنے کپتان بابر اعظم کا کچھ مختلف انداز میں تعارف کروایا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا ۔آل راؤنڈر مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق گول کیپر ایڈون وین ڈیر سار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بابراعظم کرکٹ کے کھیل کے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے بہترین بولر ہیں، ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس ہوگی، ہم پیسر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ئاب کپتان نے کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغاز میں بطور آل راؤنڈر ہی ٹیم میں آیا تھا لیکن بیٹنگ میں بہتر پرفارم نہیں کرسکا، شاید اس کے زیادہ مواقع بھی نہیں ملے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سنبھالی تو ابتدائی نمبرز پر کھیلنے کا فیصلہ کیا، اچھی اننگز کھیل کر اعتماد میں اضافہ ہوا،قومی ٹیم کی جانب سے پرفارم کرنے کیلئے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی محنت کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں