اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022ء کے میٹرک ، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر سے شروع ہوں گے جو 3۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ کنٹرولر امتحانات ، میاں محمد ریاض کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس اکائونٹ پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔رول نمبر سلپس طلبہ کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جاچکی ہیں۔ متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی امتحانات کی اطلاع دے دی گئی ہے۔علاوہ ازیں پی ایچ ڈی ، ایم فل اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے پروگراموں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں26تا 31اگست منعقد ہونگے ۔ پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 5۔ستمبر کو جاری کی جائے گی، فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ9۔ستمبر ہوگی ۔

دوسری میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 12۔ستمبر کو جاری کی جائے گی، دوسری میرٹ لسٹ میں منتخب امیدواروں کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ16۔ستمبر ہوگی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں میرٹ لسٹیں مرتب کرنے میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2022ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے بھی یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں بی ایڈ، بی ایس، بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، بی بی اے اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامزکے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم ستمبر کو دستیاب کئے جائیں گے۔کسی بھی پروگرام میں داخلہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کیا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں