کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ہے، امین الحق

اسلام آ باد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ہے۔ وفایق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 7 ایکڑ کے رقبے پر آئی پارک کا افتتاح کریں گے اور سندھ یونیورسٹی کے تعاون سے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کے منصوبے درسگاہوں میں شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرائم فری اسٹیٹ بنانے کیلئے آئی ٹی سرولینس ڈیٹا بنا رہے ہیں، دو دن پہلے ایم کیو ایم کے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم نے پہلے بھی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، ایم کیو ایک کی لیڈرشپ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحد ہے۔ امین الحق نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کی طرز پر کام کررہی ہے، کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ہے، وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود بن قاسم پاور پلانٹ بند ہے۔

بن قاسم کا نیا کمیشن ہونے والا پاور پلانٹ بند ہونے سے 450 میگا واٹ بجلی کی کمی ہو گئی ہے۔ کراچی میں بن قاسم کے نئے پاور پلانٹ تھری کی بندش سے 450 میگا واٹ بجلی کی کمی کی وجہ سے شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، متاثرہ پاور پلانٹ کے ٹربائن کی مرمت میں 2 سے 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، اس کے لیے پرزے بیرون ملک سے منگوائے جائیں گے۔ بن قاسم ون پاور پلانٹ پرانا ہونے کی وجہ سے صرف 250 سے 300 میگا واٹ بجلی بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں