شیخ رشید

مسلمان ممالک فوج کی وجہ ہمیں سے امداد دے رہے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں سیلابی صورتحال پر شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ممالک فوج کی وجہ ہمیں سے امداد دے رہے ہیں۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا جب کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

شیخ رشید نے کہاکہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، (ن) لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے، یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں