حسن علی

ایشیاکپ،حسن علی نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی اتوار کی صبح پاکستان سے دبئی پہنچے اور ایشیا کپ کیلئے یو اے ای میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ، حسن علی کو وسیم جونئیر کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم فاسٹ بولر وسیم جونئیر اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہیں گے ٹیم منجمنٹ کا کہنا ہے کہ وسیم اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہ کر ری ہیب کریں گے۔

گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے حسن علی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں