پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی ٹیم کو جوائن کر لیا

دبئی (نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل کووڈ میں مبتلا ہونے والے بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ڈریوڈ کے ٹیم میں واپس آنے کے بعد عبوری کوچ وی وی ایس لکشمن واپس بھارت لوٹ گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں